عدالت عالیہ گلگت بلتستان نے وزیر اعلی خالد خورشید کو نا اہل قرار دے دیا۔ خالد خورشید کی کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کردہ قانون کی ڈگری جعلی ثابت ہوئی۔ خالد خورشید کو جی بی اے 13 استور ایک سے بطور رکن اسمبلی نا اہل قرار دیا گیا، یوں وہ وزیر اعلی بھی نہیں رہے۔ خالد خورشید کی نا اہلی کے ساتھ گلگت بلتستان کابینہ از خود تحلیل ہو گئی۔ تمام وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، کوآرڈینیٹر، فارغ ہو گئے۔
خالد خورشید کے خلاف پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی شہزاد آغا نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ تین ماہ تک عدالت میں ٹرائل چلتا رہے ۔۔۔۔ چیف کورٹ کے لارجر بینچ نے کل فیصلہ محفوظ کیا تھا اور آج 3 جولائی دوپہر 3 بجے کر 15 منٹ پر محفوظ فیصلہ سنایا گیا