مانسہرہ جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخواہ کے سینئر نائب امیر سابق سینیٹر مولانا سید ہدایت اللہ شاہ جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ کے جنرل سیکرٹری مولانا ناصر محمود ، مولانا شاہ عبد القادر ، مفتی وقار الحق عثمان ، مولانا حفیظ الرحمن، مولانا ڈاکٹر سعید عبد اللہ، قاری عبید الرحمان قریشی ، مولانا سید محمد اکرم شاہ،وحید خان سواتی، مولانا راشد خان، مفتی حنیف ، مولانا عبدالسلام، قاری عبدالمالک،عزیز احمد خان، مولانا سید محمد ثاقب شاہ، مولانا قاضی اورنگزیب، مولانا جاوید رحمانی، مولانا ندیم مدنی،اور نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ وفاقی وزیر مذہبی امورمفتی عبد الشکور کی شہادت سے جمعیت علماء اسلام ایک عظیم راہنما سے محروم ہو گی ہے .مفتی عبدالشکور کی زندگی کھلی کتاب تھی .مولانا سید ہدایت اللہ شاہ نے مزید کہا کہ مفتی عبدالشکور وفاقی وزیر ہوتے ہوئے بھی سادگی زندگی بسر کر رہے تھے .مفتی عبدالشکور کی وفات سے جمعیت علماء اسلام کے ورکروں کے لئے بہت بڑا نقصان ہے .مفتی عبدالشکور کی جماعتی ،سماجی ،تدریسی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. قومی اسمبلی میں ایک توانا آواز تھی جسے سے ہم محروم ہو گے .ہیں مفتی عبد الشکوردرویش صفت انسان تھے .مفتی عبدالشکورنےحجاج کی بہترین خدمت کی جس کی دنیا نظیر پیش نہیں کر سکتی. ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا .دعا ہے کہ اللہ کریم ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے. آمین
یہ غم صرف ان کے اہل خانہ کے لیے نہیں بلکہ پوری جماعت کا غم ہے ۔
جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخواہ ان کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ ہم ان کی دینی ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اللہ تعالی مفتی عبدالشکور کی کامل مغفرت فرمائیں اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائیں.