الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں ڈیوٹی کرنے والے افسران کی فہرست تیار کرلی
*ملک بھر میں مجموعی طور پر 10 لاکھ 7361 افسران کو تعینات کیا جائے گا*
پریزائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ اسٹاف کی فہرست تیار کی گئی
پنجاب میں 54 ہزار 706 پریزائیڈنگ افسران، 3 لاکھ 10 ہزار 968 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور ایک لاکھ 60 ہزار 445 پولنگ اسٹاف تعینات ہونگے
پنجاب میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 26 ہزار 123 افسران تعینات ہونگے
سندھ میں 20 ہزار 315 پریزائیڈنگ افسران، ایک لاکھ 62 ہزار 523 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور 81 ہزار 262 پولنگ اسٹاف تعینات ہونگے
سندھ میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 64 ہزار 100 افسران تعینات ہونگے
خیبرپختوننوا میں 16525 پریزائیڈنگ افسران، ایک لاکھ 85 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران، 50 ہزار 45 پولنگ اسٹاف تعینات ہوگا
خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 66 ہزار 655 افسران کو تعینات ہونگے
بلوچستان میں 5 ہزار 266 پریزائیڈنگ افسران، 30 ہزار 150 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران، 15 ہزار 75 پولنگ اسٹاف تعینات کیے جائیں گے
بلوچستان میں مجموعی طور پر 50 ہزار 491 افسران تعینات ہونگے..