بٹگرام : ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن کی زیر صدارت جنگلات میں آتشزدگی سے نمٹنے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام،ڈی ایف او بٹگرام، ٹی ایم اے حکام، ریسکیو 1122 کےافسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران جنگلات میں آگ لگنے کی صورت میں تمام ضروری اقدامات اٹھانے اور DDMU کی طرف سے جاری SOP پر متعلقہ حکام کی جانب سے مکمل عملدرآمد کرنے کے بارے میں ہدایات دی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دی گئی کہ اس ضمن میں مقامی سطح پر مشران علاقہ پر مشتمل کمیٹیاں بنائی جائیں تاکہ انکی مدد سے موثر پیشگی اقدامات اٹھائے جائیں۔