مانسہرہ بریک فیل ہونے پر دربند اوگی جیپ گہری کھائی میں جا گری ایک نوجوان جان بحق متعدد زخمی ھو گئے .تفصیلات کے مطابق دربند اوگی کے مقام پر جیپ گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے نتیجےمیں ابراھیم نامی20 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ جیپ گاڑی میں سوار متعدد افراد زخمی ھوگئے .زخمیوں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت مانسہرہ کنگ عبداللہ ھسپتال پہنچایا .جہاں حادثہ میں زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
معمولی زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ جبکہ آخری اطلاعات آ نے تک مزید اموات کا سامنے نہیں ہے۔