حسن ابدال سے ہری پور شراب کی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام سمگلر گرفتار

*تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس کی کامیاب کاروائی ۔شراب سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ،بھاری مقدار میں شراب برآمد ،مقدمہ درج رجسٹر۔*

*ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاورائیوں کا سلسلہ جاری ۔*

ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ محمد عارف ہمراہ انچار ج چوکی پنیاں اسد خان اور دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر کی زیر نگرانی سرائے گدائی بازار گشت پر موجود تھے کہ زرائعے سے حسن ابدال کیی جانب سے ہری پور میں شراب کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی اطلاع موصول ہوئی ۔جو اس اطلاع کو مصدقہ جان کر ہمراہ نفری پولیس کے جی ٹی روڈ نزد جھاری کس چوکی ناکہ بندی کی ۔حسن آبدال کی جانب سے سوزکی نمبر LES-4581کو مشکوک جان کو روکنے کا اشارہ کیا جو گاڑی مذکورہ سے 03 اشخاص نکل کر اراضی دیدن کی جانب بھاگنے لگے جن میں سے ایک کو قابو کر کے سرسری انٹاروگیٹ کیا جس نے اپنا نام الیاس خان ولد پھلیاں خان سکنہ طورور مردان حال موہڑہ فقیراں دھمیال روڈ روالپنڈی بتلایا۔سوزکی کی تلاشی لینے پر شراب کی بڑی بوتل 70 جبکہ چھوٹی بوتل 450 عدد کل 520 بوتل شراب از قسم VODKA برآمد ہوئیں جو قبضہ پولیس کر کے ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں