*ہری پور پولیس کی کامیاب کاروائی ،حطار بینک الحبیب میں ڈکیتی کرنے والے گروہ کا سرغہ گرفتار، قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل و اسلحہ برآمد۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری۔*
تھانہ حطار کی حدود بینک الحبیب میں مورخہ 04.09.2023 کو ڈکیتی کی واردات ہوئی ۔ بینک منیجر عمیر السلام کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 395/397 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ کا دورہ کیا ۔ ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی اور ملزمان کو جلد ازجلد ٹریس کر کے گرفتار کرنے اور مسروقہ رقم کی برآمدگی سے متعلق سخت ہدایات جاری کیں۔پولیس ٹیم نے جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ڈکیت گروہ کا سرغنہ عباس ولد شمریز سکنہ کچھی ہری پور حال کامرہ ٹیکسلا کو گرفتار کر کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔جلد ہی دیگر ملزمان کو گرفتار کر کے سرقہ شدہ رقم برآمد کرلی جائے گی ۔مقدمہ میں تفتیش جاری ہے ۔