حویلیاں کونسلر گستا سب خان کا قتل پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج

حویلیاں کونسلر گستاسب عرف کاکا خان مجاہتھ گاؤں میں قتل کر دیا گیا،قتل کی خبر علاقہ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی،حویلیاں میں قتل و غارت بڑھنے سے حالات کشیدہ ہو نے کا خدشہ،سابق تحصیل چیئرمین عاطف منصف خان جدون کے قتل کے بعد تحصیل حویلیاں میں قتل و غارت کے پیش نظر گزشتہ روز ویلج کونسل پھلوالی کے جنرل کونسلر گستاسب عرف کاکا خان جدون کو رات کی تاریکی میں اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا واقعہ کی اطلاع پر تھانہ حویلیاں پولیس نے موقع پر پہنچ نعش کو قبضہ میں لے کر ٹائپ ڈی ہاسپٹل حویلیاں پوسٹمارٹم کے لئے لائے مقتول کے بھائی وقاص خان نے تھانہ حویلیاں میں رپورٹ درج کراتے ہوئے شہبازخان،عبداللہ،نبیل خان،ارشادخان،سجاد زرخان اور عبداللہ ولد شیراز سمیت دیگر پانچ افراد کو نامزد کیا پولیس نے مقدمہ درج کر تفتیش شروع کر دی مقتول گستاسب عرف کاکا خان کی نعش پوسمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مقتول کی نماز جنازہ گزشتہ روز ان کے آبائی گاؤں مجاہتھ میں ادا کی گئی اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔
۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں