خان پور بچی کو اغوا کرنے والا لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا

خانپور کے نواحی گاٶں درہ غربی کے محلہ گاندھیاں سے چار سالہ بچی کو اغوا کرنے کی کوشش بچوں نے شور مچا کر ناکام بنا دی اغوا کار کو فرار ہوتے ہوۓ بچی کے لواحقين نے پکڑ کر خانپور پویس کے حوالے کر دیا۔خانپور کے نواحی گاٶں درہ غربی کے محلہ گاندھیاں کے رہاٸشی مدثر قریشی کی چار سالہ بیٹی مونزہ بی بی اپنی فیملی کے دیگر بچوں کے ہمراہ گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ بھیک مانگنے کے روپ میں آنے والے شخص نے چھوٹی بچی کے منہ پر ہاتھ رکھ کر اغوا کرنے کی کوشش کی بچوں کے شور مچانے پر اغوا کار بچی کو چھوڑ کر بھاگ نکلا بچی کے لواحقين نے اغواکار کو خانپور کے محلہ جند کے قریب سے پکڑ کر خانپور پولیس کے حوالے کر دیا خانپور پولیس نے ایس ایچ او تھانہ خانپور سب انسپکٹر صدیق شاہ کی ہدایت پر بچی کے والد مدثر قریشی کی درخواست پر اغوا کار صدیق نامی شخص سکنہ سوکا علی خان سراۓ صالح ہری پور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتيش شروع کر دی ملزم سے مذید انکشاف کی توقع ہے.,

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں