*تھانہ خانپور پولیس کی کامیاب کاروائی ،گھر سے طلائی زیورات چوری کرنے والا ملزم گرفتار،سرقہ شدہ طلائی زیورات 25 تولے برآمد۔*
تھانہ خانپور کی حدود محلہ پیراں والا میں رات کے اوقات میں گھر سے چوری کا واقع رونما ہوا ۔مدعی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم /ملزمان کے خلاف زی ردفعہ 457.380 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر اور ایس ایچ او تھانہ خانپور صدیق شاہ کو واردات میں ملوث ملزم/ملزمان ٹریس کر کے گرفتار کرنے اور سرقہ شدہ سامان کی برآمدگی کے احکامات جاری کیے ۔ایس ایچ او تھانہ خانپور نے ہمراہ نفری پولیس کے جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر مقدمہ میں تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے وادارت میں ملوث ملزم ہابیل شاہ ولد جھانگیر شاہ سکنہ حطار کو گرفتار کر کے سرقہ شدہ طلائی زیورات 25 تولے برآمد کرلیا۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔