خان پور ڈی پی او ہری پور کا آمدہ محرم الحرام کے سلسلے میں مختلف مسالک کے علماءاکرام اور اہل تشیع منتظمین سے میٹنگ ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے آمدہ محرم الحرام کے سلسلے میں مختلف مسالک کے علماءاکرام اور اہل تشیع منتظمین سے میٹنگ کی ۔میٹنگ کے دوران کے علماءاکرام اور اہل تشیع منتظمین نے ہری پور پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں امن و امان کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اپنے درپیش مسائل اور تجاویز سے بھی آگاہ کیا۔
ڈی پی او ہری پور نے شرکاء میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہری پور میں امن کے قیام کے حوالے سےعلماءاکرام اور اہل تشیع منتظمین کا ہمیشہ سے کلیدی کردار رہا ۔آمدہ محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لیے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کے لیے جامع سکیورٹی پالان تشکیل دیا جارہا ہے۔محرم الحرام کے دوران لاوڈسپیکر کے استعمال پر جاری ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔
ڈی پی او ہری پور نے علماء کرام اور اہل تشیع منتظمین کی تجاویز کو سراہا۔علماءاکرام اور اہل تشیع منتظمین نے اپنے طرف سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی