ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام سونیا شمروز خان (PSP) کو “آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ” سے نواز دیا گیا ۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان اور امریکن سفیر ڈونلڈ اے بلوم نے ایک تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام سونیا شمروز خان (PSP) کو “آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ” سے نوازا ۔ جو دنیا بھر کی خواتین کے لیئے رول ماڈل ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق جارجیا میں 8 مارچ 2023 کو پولیسنگ میں خواتین کی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ کانفرنس میں ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان (PSP) کو اپنے پیشے، محکمے اور عوام کی بہترین اور غیر معمولی خدمت کے صلے میں”آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ” کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔ جو اس وقت محکمانہ مصروفیات کی وجہ سے منعقدہ تقریب میں جارجیا نہیں جا پائی تھیں ۔ جنہیں 07 جولائی 2023 کو آئی جی پی خیبرپختونخوا اختر حیات خان اور امریکن سفیر ڈونلڈ اے بلوم نے ایک پر وقار تقریب کے دوران “آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ” سے نوازا ۔
یاد رہے کہ سونیا شمروز خان (PSP) بہترین پولیسنگ اور عوام کے لیئے کی جانے والی گراں قدر خدمات پر انٹرنیشنل پولیس آفیسر آف دی ایئر (عالمی ایوارڈ ) کے لیئے بھی نامزد ہو چکی ہیں ۔ انشاء اللہ العزیز ستمبر میں نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کر کے اپنے ایوارڈ کو وصول کریں گی ۔ جو 60 سالہ تاریخ میں ایشیاء کی پہلی اور دنیا کی دوسری مسلمان خاتون ہوں گی ۔