کوہستان اپر تحصیل کندیا کے علاقہ تھوٹی کے قریب گاڑی حادثے کا شکار، 6 افراد جاںبحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوہستان اپر کے مرکزی شہر کمیلہ بازار سے تحصیل کندیا کے علاقہ چشوئی کو جانے والی پک اپ گاڑی تھوٹی کے قریب گر کر دریا برد ہوگئی۔ گاڑیوں میں سوار چھ مسافر دریا برد ہوگئے جبکہ چار زخمی ہوئے اسی طرح بعض افراد چھلانگ لگا کر معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔ حادثے کا اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جاے حادثہ پر پہنچے اور لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہو گئے۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ چار لاشوں کو دریا سے نکال لیا ہے جبکہ دو افراد ابھی تک نہیں سکے آخری اطلاعات تک جن کے مردہ یا زندہ ہونے کی کوی خبر نہیں ۔ اور جن کی تلاش جاری ہے ۔ زخمیوں کو ریسکیو کرکے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔جاںبحق افراد میں شیر زادہ ولد چاڑو، عبدالغفور ولد شاہ ملک، فضل کریم ولد شیر محمد، ڈرائیور لولو ولد گلو شامل ہے جبکہ دو افراد تا حال لاپتہ ہیں۔
مقامی غوطہ غور بدستور لاپتہ افراد کو زندہ یا مردہ ڈھونڈنے کی کوشش جاری رکھے ہوے ہیں ۔