دلولہ ۔گڑھی حبیب اللہ رمیض قتل کیس ۔مقتول کا والد اور بھائی گرفتار ۔۔

گڑھی حبیب اللہ رمیض قتل کیس دلولہ کا ڈراپ سین اندھے قتل اور جھوٹی دعویداری کے برعکس اصل قاتل خونی نکلے پولیس کو ما موں بنانے کی کوشش ڈی ایس پی سعید یدون اور انکی ٹیم نے ناکام بنا دی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی سرکل بالا کوٹ سعید خان . ایس ایچ او اشعر مشتاق . oii شہزاد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ہفتہ قبل ضلع ایبٹ آباد کی یونین کونسل دلولہ تھانہ گڑھی حبیب اللہ کی حدود میں رمیض ولد خوشحال کو بے دردی سے قتل کیا گیا جس کی دعویداری مقتول کے بھائی تہذیب کی جانب سے مقتول کی بیوہ کوثر بی بی اور سالے سعید ولد فرید . سسر فرید پر کی گی جس کے بعد انویسٹی گیشن آفیسر شہزاد خان . نے تفتیش کا رخ بدلتے ہوئے مشکوک دعویداری اصل حقائق سامنے لے آئے اور مقتول رمیض کے اصل قاتل حقیقی والد خوشحال ولد سبز علی اور بھائی یاسر . تہذیب خوشحال کو گرفتار کرلیا, وجہ قتل جائیداد تنازعہ بنی آخرمیں اندھے قتل کی بہترین انویسٹی کیشن پر ڈی پی او مانسہرہ . ڈی ایس پی سرکل بالا کوٹ. ایس ایچ او تھانہ گڑھی حبیب اللہ. اور بلخصوص انویسٹی گیشن آفیسر شہزاد خان. نعیم خان . وقار خان کو عوام علاقہ . سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا کہ بے گناہ کو بروقت انصاف ملا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں