دودھ فروشوں کی شامت آ گئی

دودھ فروشوں کی شامت آئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع بٹگرام تنویر الرحمن کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام عامر اللہ نے دودھ موبائل ٹیسٹنگ لیب کی ٹیم کے ہمراہ بٹگرام اور کوزہ بانڈہ بازار میں دودھ فروشوں کے خلاف مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے چھ من سے زائد ناقص دودھ ضائع کردیا، بھاری جرمانے بھی عائد کئے اور تین دکانوں کو سیل کردیا۔
اس کے علاوہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام فیاض احمد نے موبائل ٹیسٹنگ لیب ٹیم کے ہمراہ تھاکوٹ بازار میں دکانیں چیک کیں اور ملاوٹ ثابت ہونے پر جرمانے عائد کئے۔
ملاوٹ خوروں اور مضر صحت فوڈ فروخت کرنے والوں نے انت مچا رکھی ہے۔ اور آ ے روز حوالات اور جرمانوں کو تاجروں نے اپنا مقدر بنا رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں