سرگودھا کی رہائشی کم سن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس، عدالت نے جج کی بیوی اور مرکزی ملزمہ کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا
ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر عابدہ سجاد نے کمسن ملازمہ تشدد کیس کی مرکزی ملزمہ کی 7 اگست تک ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کر لی ہے اور ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں کم سن ملازمہ تشدد کے کیس میں ملزمہ کی ضمانت قبل از گرفتارکی درخواست کی سماعت ہوئی ،سول جج کی اہلیہ اور مرکزی ملزمہ خود عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ متاثرہ کمسن ملازمہ کی جانب سے جہانگیر جدون عدالت میں پیش ہوئے ۔
جج ڈاکٹر عابدہ سجاد نے استفسار کیا کہ مرکزہ ملزمہ کا شناختی کارڈ کہاں ہے ؟شناختی کارڈ لائیں تاکہ پہنچا ن کر سکوں کہ یہی درخواست گزار ہیں۔ سیشن عدالت نے ملزمہ کا اصل شناختی کارڈ عدالت میں جمع کروانے کا حکم جاری کر دیاہے ۔
کاپی