بٹگرا پولیس کی جاری پریس ریلیز کے مطابق
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا جناب اختر حیات خان گنڈاپور ، ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ریجن طاہر ایوب خان کے خصوصی ویژن (محفوظ معاشرہ) اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام سونیا شمروز خان نے رمضان المبارک کے آخری عشرہ اور عیدالفطر تہوار کیلئے سپیشل سیکیورٹی پلان ترتیب دے کر تمام سرکلز کے سپروائیزری افسران کو ٹاسک سونپ دیا۔
ایس ڈی پی اوز (SDPOs) صاحبان نے اپنے سرکلز کے SHOs کو ہمراہ رکھ کر بازاروں کا دورہ کیا۔ اسی طرح بٹگرام اور بنہ آلائی میں لیڈیز بازار کابینہ سے میٹنگز کیں۔
لیڈیز بازار بٹگرام میں پولیس افسران جوانوں کے ساتھ لیڈیز پولیس بھی سپیشل گشت سر انجام دیں گی۔
داخلہ، خارجہ راستوں پر ٹریفک پولیس بھی تعینات کر دی گئی ہے ، خفیہ پولیس بھی اپنی خصوصی نگرانی رکھے گی،پراپر ٹیمیں لانچ کر دی گئی ہیں۔ عوام ثمرات سے مستفید ہو سکیں گے۔
ان اقدامات کا بنیادی مقصد خوشی کے لمحات، عوام کے جان و مال کا تحفظ ، خواتین و بچوں کی عزت و آبرو کا تحفظ یقینی بنانا اور انھیں ایسا ماحول فراہم کرنا کہ وہ بلا خوف و خطر اپنے بچوں اور فیملی کیلئے خریداری کر سکیں۔
اپنی پولیس کا ساتھ دیں تاکہ سماج دشمن عناصر کے مذموم عزائم خاک میں ملائے جاسکیں۔