ریسکیو 1122 کاجعلی اور غیر ضروری کالز کرنے والے شہریوں کو باز رہنے کا واضح پیغام ، رپورٹ جاری کر دی۔ مانسہرہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمن نے ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ماہ مارچ 2023 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ماہ مارچ میں ریسکیو 1122 مانسہرہ نے 136 مُختلف حادثات میں عوام کو خدمات فراہم کیں۔ریسکیو کنٹرول روم مانسہرہ کو کل 21378 کالز موصول ہوئیں۔جن میں 1645 معلوماتی کالز اور 19597 غیر ضروری یا تنگ کرنے والی کالز شامل ہیں۔ریسکیو 1122 مانسہرہ نے جنوری کے مہینے میں99 میڈیکل، 23 روڈ ٹریفک حادثات، 09 آگ لگنے کے واقعات,02 گولی لگنے کے واقعات اور اس کے علاوہ 03 دیگر متفرق واقعات میں بھی خدمات سرانجام دئیے۔ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت مختلف 192 ایمرجنسی حالات میں خدمات سرانجام دیئے, جن میں 119 افراد کو ایک ضلعی ہسپتال سے دوسرے ضلعی ہسپتال منتقل کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر حفیظ الرحمن نے کہا کہ ریسکیو 1122 مانسہرہ کے جوان 24 گھنٹے ہمہ وقت عوام کی ہر قسم ممکنہ خدمت کے لئے تیار ہیں۔افسران بالا کی ہدایت پر ریسکیو 1122 عوام کی مذید خدمات اور کارکردگی میں بہتری لانے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔”عوام ایمرجنسی کے دوران ریسکیو 1122 کا ساتھ دیں جعلی اور غیر ضروری کالز سے پرہیز کریں”.
واضح رہے کہ ریسکیو 1122 نے فوری رسپانس کر کے عوام کے دلوں پہ راج کر کے ایک اچھا نام پیدا کر رکھا ہےجس کے جوان کسی بھی ایمرجنسی اور آفت میں اپنی جان کے ساتھ کھیل کر اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں ۔ سروے کے مطابق آج تک کسی شہری نے ریسکیو 1122 کے خلاف کوی شکایت نہیں کی بلکہ ہر ایک شہری نے 1122 کی پیشہ وارانہ خدمات کی تعریف کی ہے۔