ریڈیو پاکستان سے چوری کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

پشاور پولیس کی کامیاب کاروائی, پر تشدد مظاہروں کےدوران ریڈیو پاکستان سے چوری کرنے والے مرکزی ملزم کو چارسدہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم سے چوری شدہ قدیمی ٹیپ رکارڈر، مائکرو فون کیبل، مائکس اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔ ملزم کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج تھا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزم نے نو مئی کو احتجاج کے دوران ریڈیو پاکستان کی عمارت کو آگ لگا کر سامان چوری کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں