سابق سپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی کی گرفتاری کے لیے چھوتی بار ان کے گھر پر چھاپہ

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اور مرکزی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف مشتاق احمد غنی کے گھر پر رات کی تاریکی میں پولیس کا چھاپہ۔
‏یہ جاننے کے باوجود کہ میں علاج کے سلسلے میں ملک سے باہر ہوں اور گھر پر موجود نہیں، پولیس کی مسلح نفری نے ایک بار پھر رات کی تاریکی میں ایبٹ اباد میں میرے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر کے ملازمین سے پوچھ گچھ کی اور گھر کے مختلف حصوں کی تصاویر بنائیں، مشتاق غنی
چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی کا یہ عمل اب تک تقریبا 4 مرتبہ دہرایا جاچکا ہے۔ مشتاق غنی
ووٹ کو عزت دینے والوں کی حکومت میں خیبرپختونخواہ صوبے کے موجودہ اسپیکر اور عوامی نمائندوں کے گھروں پر مسلسل چھاپوں کا سلسلہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں