سات سالہ بچے کے قتل کا معمہ حل اور اساتذہ کا خراج تحسین
تھانہ پھلڑہ ، 7 سالہ مصطفی کے اندھے قتل کا معمہ حل , قتل میں ملوث ملزمان عامر ۔زبیر۔ شعیب پسران خان گل اور عمیر ولد عظیم خان شامل ،پولیس ذرائع ۔ تفصیلات کے مطابق وقوعہ والے دن مقتول مصطفی اپنی والدہ کے ساتھ ہسپتال میں علاج معالجہ کے لیے گیا ہوا تھا ۔وہاں پر ملزم عامر اور ان کے درمیان توں تکرار ہو کر گالی گلوچ ہوئی۔ توں تکرار کے بعد ملزم عامر نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مل کر مصطفی کو ایک کریانہ سٹور پر لے گئے اور بسکٹ پاپڑ لے کر دیے اور مصطفی کو اپنے ساتھ جنگل میں لے کر گئے اور بڑی بےدردی کے ساتھ قتل کردیا۔ننھے بچے کے دردناک قتل کی اطلاع پر فوری نوٹس لیتے ہوۓ ڈی پی او مانسہرہ نے ایس ایچ او تھانہ پھلڑہ اور تفتیشی سٹاف کو نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئیے تھے۔احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوۓ تھانہ پھلڑہ پولیس نے انتہائ کم وقت میں تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا۔جبکہ دوسری طرف اساتذہ تنظیم نے کہا کہ وہ ڈی پی او مانسہرہ کی کارکردگی کو سراہاتے ہیں جنھوں نے سات سالہ بچے کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا۔ان خیالات کا اظہار اپٹاملک خالدگروپ خیبرپختونخواہ کے چیئرمین بشیر یوسفزئی اور ضلع مانسہرہ کے صدر احتشام الہی نے سات سالہ بچے کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ کی کارکردگی بہترین ہے اورجن کی ذاتی دلچسپی کے باعث سات سالہ مصطفی کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی ھوئی ھے۔ڈی پی او مانسہرہ نے ضلع مانسہرہ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جس طرح کاروائیوں کا آغاز کیاھے۔ھم ان کو سلام پیش کرتے ھیں۔ھم ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مانسہرہ میں گٹکا مافیہ کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔