سرکاری گودام سے دو سرکاری گندم چور پکڑے گئے۔ گندم چوری ہونے سے بچ گئ۔ لیکن سرکاری ڈاکوں کو D F C نے نوکری سے فوری معطل کر کے محکمانہ کاروائی کا آغاز کر دیا۔ مزید تفصیلات اس طرح سے ہیں کہ مانسہرہ سرکاری گودام سے گندم چوری کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ اطلاع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مانسہرہ سیدہ عظمیٰ شاہ نے موقع پر سرکاری گودام کے 2 چوکیداروں کو پکڑ لیا۔ چوکیدار 2 گاڑیوں میں گندم چوری کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ گندم ضبط کر لی گئی ہے ۔جبکہ دونوں چوکیداروں کو عظمیٰ شاہ نے معطل کرتے ہوئے ان کیخلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
مانسہرہ کے عوام نے گندم چوری میں ملوث تمام کرداروں کے خلاف مزید کاروائی کا مطالبہ کیا ہکہ عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو نشان عبرت بنایا جاے تاکہ آئندہ کسی کو چوری کی جرات نہ ہو۔