مکہ میں مقیم پاکستانی معروف کاروباری و سماجی شخصیت حاجی غلام حسن کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔۔۔۔
جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود، سابقہ وفاقی وزیر سید قاسم شاہ سمیت پاکستانی کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات اور صحافی برادری نےشرکت کی اس موقع وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے اور سید قاسم شاہ نے کمیونٹی کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج عید کے اس پر مسرت موقع پر پردیس میں سب اکٹھے ہوکر عید منا رہے ہیں اور پاکستان کی یاد تازہ کر رہے ہیں پردیسیوں کی عید کا ہمیں اب انداز ہوا ہے کہ ان کے لئیے اپنوں سے دور تہوار منانا آسان بات نہیں لیکن جب سب اپنے اکٹھا ہوجائیں تو پھر عید منانے کا لطف آجاتا ہے اس موقع پر شرکاء نے سعودی عرب کے معروف پکوان بکرے کی مندی اور باربی کیو کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا تھا ۔عید ملن پارٹی میں دیگر نمایاں شخصیات میں حاجی سلیم گجر ،حاجی فاروق، حاجی اعجاز ،حاجی غلام دین ،سردار سعید، محمد صادق،ناصر قریشی، صدر پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر، جوائنٹ سیکرٹری حسن بٹ چئیرمین ایگزیکٹو باڈی حافظ عرفان کھٹانہ، اور سردار سراج سمیت دیگر شریک ہوئے۔