“سوشل میڈیا پر دوستی، سویڈن کی خاتون نے سوات کے 23 سالہ نوجوان سے شادی کرلی”
سوشل میڈیا پردوستی کے بعد ایک اورغیر ملکی خاتون پاکستان پہنچ گئیں۔
سویڈن کی 44 سالہ خاتون 23 سالہ احمد شاہ کی محبت میں سوات پہنچی ہیں۔ یانتاسات تنیارات نامی خاتون نے چارباغ کے احمد شاہ سے نکاح کرلیا۔
سویڈش خاتون یانتاسات تنیارات نے باقاعدہ طورپر اسلام بھی قبول کرلیا۔ احمد شاہ اور سویڈن خاتون کی دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی تھی۔ دستاویزات کے مطابق سویڈش خاتون 3 مہینے کے وزٹ ویزے پر پاکستانی آئی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں غیر ملکی خواتین کی آمد اور ان کی شادیاں کرنے کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔
جولائی میں 4 غیرملکی خواتین نے پختونخوا کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر نوجوانوں سے شادیاں کی تھیں۔
#سویڈن #سوات