پشاور :
کیپٹل سٹی پولیس نے تھانہ فقیرآباد کی حدود میں معصوم کمسن بچوں کو کرائے پر موبائل فون فراہم کرکے بے راہ روی کا شکار کرنے اور چھوٹی عمر سے انٹر نیٹ کے ذریعے پب جی گیمز کھیلنے اور دیگر برائیوں کی ترغیب دینے والے نیٹ ورک کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر اہم کاروائی کرتے ہوئے ملوث تین ملزمان کوگرفتار کرلیا، جبکہ اسکی دکان میں پپ جی گیمز والے اور دیگر برائیاں پھیلانے والے 23 عدد موبائل فون بھی برآمد کرلئے گئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز معصوم بچوں کو کرایہ پر موبائل فونز دیکر بے راہ روی کرنے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر ایس پی فقیر آباد ڈاکٹر محمد عمر نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی سید طلال احمد شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد وارث خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی
خصوصی ٹیم نے معصوم بچے روزانہ کی بنیاد پر گھر والوں سے چھپ کر ان افراد سے گھنٹوں سے موبائل فون کرائے پر حاصل کرکے موبائل فون پر پپ جی گیمز، فحش گیمز کھیلنے والے معصوم بچوں کو بے راہ روی کرنے والا گینگ کا سراغ لگا کر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عتیق الرحمن ولد محمد اسماعیل سکنہ دلہ زاک روڈ ، ماجود ولد غلام رسول سکنہ رامپورہ گیٹ اور احسن ولد ارشد ساکن بخشو پل کو گرفتار کرلیا، جبکہ ان کی دکان سے کمسن بچوں کو بے راہ روی کرکے کرایہ پر دینے والے 23 سمارٹ فون بھی برآمد کرلئے گئے ہیں مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے.