سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی پرلمنٹرنز کی لسٹ فیک ھے جلد اوریجنل لسٹ جاری کریں گے اسحٰق خٹک

سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ارکان کی لسٹ مکمل طور پر فیک ہے، اسحاق خٹک
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کے صاحبزادے اسحاق خٹک نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پارٹی ارکان سے متعلق لسٹ میں صداقت نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری کی گئی پارٹی ارکان کی لسٹ کو جعلی قرار دے دیا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘گزشتہ روز پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کا پہلا مشاورتی اجلاس تھا جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
اسحاق خٹک کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی لسٹ مکمل طور پر فیک ہے۔ سربراہ پرویز خٹک اگلے اجلاس میں تمام پارٹی ممبران کی لسٹ جاری کردیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں