بٹگرام: ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کا مظلوم عورت کی درخواست پر سخت نوٹس۔ ملزم گرفتار بند حوالات تھانہ۔
تفصیلات کے مطابق (ن) بی بی ڈی پی او صاحبہ بٹگرام پر پیش ہوئی کہ میری شادی عرصہ تین سال قبل تحصیل خان ولد زرمس خان سکنہ اشاڑی میدان کے ساتھ ہوئی تھی، جوکہ اکثر مجھ پر تشدد کرتا تھا اور مجھے نشہ کرنے پر بھی مجبور کرتا میرے انکار پر لڑائی جھگڑا شروع کرتا اور تشدد شروع کردیتا تھا۔
ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان نے مظلومہ کی درخواست پر فوری نوٹس لیتے ہوئے مزکورہ ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
ایس ایچ او تھانہ چانجل سید امتیاز علی شاہ نے ہمراہ پولیس نفری کارروائی کرتے ہوئے ملزم تحصیل خان ولد زرمس خان سکنہ اشاڑی میدان کو گرفتار کرکے بند حوالات تھانہ کیا۔
مظلومہ نے بروقت داد رسی اور فوری انصاف مہیا کرنے پر ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کا شکریہ ادا کیا اور ڈیر ساری دعائیں دی۔