سویڈن میں مقدس کتاب جلانے کے خلاف مانسہرہ کے چوک میں احتجاجی مظاہرہ

مانسہرہ قرآن پاک جلانا دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے، حکومت پاکستان سویڈن حکومت کا سفارتی اور تجارتی کےبائیکاٹ کااعلان کرے۔ سویڈن میں حکومتی سرپرستی میں ایک بار پھر معاذ اللہ قرآن پاک کی بے حرمتی کا شیطانی عمل کیا گیا ہے، عیدالاضحیٰ کے دن اتنی بڑی شرانگیزی پر مسلم حکمرانوں کو فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہو گا، سویڈن حکومت آئےروز مسلمانوں کے جزبات مجروح کررہاہے، تفصیلات کے مطابق ان خیالات کااظہار ایم ایس او مانسہرہ کے زیراہتمام نکالی جانے والی حرمت قرآن طلبہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی ناظم مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گل اکرام ہزاروی، ناظم ایم ایس او مانسہرہ احمد مجتبیٰ،ناظم تربیتی امور ایم ایس او ضلع مانسہرہ، عبید الرحمن معاویہ، مفتی حبیب خطیب جامع مسجد بلال ناصر کشمیری خطیب جامع مسجد عائشہ صدیقہ، ناظم اطلاعات سعد سعدی ودیگر طلبہ تنظیموں کےراہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی ناظم خیبر پختونخواہ گل اکرام ہزاروی کی زیرقیادت نکالی جانے والی حرمت قرآن طلبہ ریلی میں طلبہ نے بھرپورشرکت کی، طلبہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھےتھے جن پر سویڈن حکومت کےخلاف نعرے درج تھے، طلبہ کا کہناتھا کہ حکومت پاکستان سویڈن کے ساتھ تجارتی وسفارتی تعلقات کےبائیکاٹ کااعلان کرکے سویڈن سفیر کوملک بدر کرے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قائدطلبہ گل اکرام ہزاروی نے کہا کہ ‏قرآن جلانا دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے،قرآن کو مٹانے کی ناکام کوشش کرنے والے بہت جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں