مانسہرہ میری خواہش ھیکہ ضلع مانسہرہ میں کوئی بھی بچہ زیور تعلیم سے محروم نہ رھے۔جو بچے سکول نہیں آرھے مقامی کمیونٹی کی مدد سے ان کو سکول میں لایاجائے۔گورنمنٹ پرائمری سکول چمہوڑہ میں کامیاب داخلہ مہم ہرسکول کے انچارج سمیت تمام سٹاف کی کارکردگی کو سراہتاھوں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مانسہرہ معروف خان نے گزشتہ روز گورنمنٹ پرائمری سکول چمہوڑہ میں داخلہ مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔تقریب میں سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر تحصیل مانسہرہ سید انور شاہ۔اے ڈی او سرکل شہیلیہ حنیف خان ۔اے ڈی او اسٹیبلشمنٹ سیف المالک خان۔بجٹ اکاؤنٹ آفیسر اجمل خان سمیت دیگر افسران شریک تھے۔انھوں نے کہاکہ گورنمنٹ پرائمری سکول چمہوڑہ میں سٹاف کی کمی کامسئلہ فوری حل کیاجائے گا۔بچوں کی تعداد زیادہ ھونے کے باعث کمروں کی تعداد کم ھے۔نئے کمروں کی تعمیر کے حوالے سے بھی اقدامات کیئے جائیں گئے۔سیکنڈشفٹ میں زیر تعلیم بچوں کوکتب کل ھی فراہم کردی جائیں گی۔انھوں نے کہاکہ ضلع بھرکے اساتذہ کرام سے خصوصی اپیل کرتاھوں کہ داخلہ مہم میں مقامی کمیونٹی کو شامل کیاجائے۔اوران کی مدد سے ایسے بچوں کو بھی سکول لایاجائے۔جو تعلیم حاصل کرنے سے محروم ھیں۔میری خواہش ھیکہ ضلع مانسہرہ کا کوئی بھی بچہ زیور تعلیم سے محروم نہ رھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی او تحصیل مانسہرہ سید انورشاہ نے سکول انچارج اور سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکول میں بچوں کی جتنی تعداد ھے۔اور سکول میں جس طرح بچوں کو تعلیم دی جارھی ھے۔میں تمام اساتذہ کرام کی کارکردگی کو سراہتا ہوں۔اس موقع پر سکول انچارج بشیر یوسفزئی نے اپنے معزز مہمانوں کا سکول آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ھفتہ کے دوران نئی داخلہ مہم کے سلسلہ میں 120سے زائد بچے سکول میں داخل ھوچکے ہیں۔سکول کی موجودہ عمارت بچوں کے لیئے ناکافی ھوچکی ھے۔جب کہ سیکنڈ شفٹ میں زیر تعلیم بچوں کو ابھی تک کتب فراہم نہیں کی گئیں۔اس مسئلہ پرفوری توجہ دی جائے۔اس موقع پر این سی ایچ ڈی کے ڈائریکٹر نے بھی خطاب کیا۔
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June