برف پوش دلفریب پہاڑوں، چاندی کی طرح شفاف چھلکتے دریاؤں ، نیچرل گرتی آ بشاروں، حسین وادیوں کی حسن اوڑھی چادر کاغان اور ناران ویلیوں کی سرزمین کا گیٹ وے مانسہرہ پولیس نے سیاحوں کے لیے بطور سہولیات سنٹر آفر کا اعلان کر دیا ہے۔ اسی طرح چاند رات اور عیدالفطر کےلئیے سیکیورٹی پلان تشکیل ، 1 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان چاند رات اور نماز عید اور عید کی چھٹیوں کے دوران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ، سیاحوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئیے ضلع کے داخلی راستوں اور بالاکوٹ میں ٹوریسٹ فیسیلی ٹیشن سنٹرز قائم کئیے جائیں گے، ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی۔
چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے تدارک کے لئیے علماء اکرام اور امن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ میٹنگز کرنے کی ہدایات جاری ۔علاوہ ازیں ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا حکم ۔کسی کی ضمانت پر رہا نہ کرنے کی ہدایات جاری۔
ضلعی پولیس آ فیسر ظہور بابر آ فریدی کے مطابق عید کے دنوں میں بےہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور عوام اور سیاحوں کو مشکلات سے بچانے کے لئیے ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس کے جوان بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
واضح رہے کہ ہر سال عیدالفطر پر بھی اندرون شہر اور ملک کے دیگر شہروں حصوں سے سیاح بڑی تعداد میں ضلع ہزارہ کے خوبصورت مقامات پر سیر کو جاتے ہیں جیساکہ قدرتی خوبصورتی اور گرمیوں کا ٹھنڈا موسم اس عل علاقہ کی خصوصی پہچان ہیں۔