سیاحتی مقام ناران پر گلیشئیر سے روڈ مسلسل بند، بارش کے باعث سڑک ٹریفک کھولنے میں دشواری کا سامنا۔سیاحوں اور تمام سفر کرنے والوں کو ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی صورت حال سے آگاہ کر دیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ظہور بابر آ فریدی نے بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری دیگر انتظامی محکموں کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے۔ تھانہ کاغان کی حدود کالی مٹی کے مقام پر برف کو ہٹانے کا کام جاری ہے تاکہ جلد سڑک کو کھولا جاے۔
واضح رہے کہ سیاحتی مقام ناران جانے والے راستے پر چند روز قبل ایک طوفانی گلیشئیر نے اچانک اپنا قبضہ کر لیا۔جس سے دو طرفہ ٹریفک معطل ہو گئی۔
سرکار نے ایک پیغام جاری کیا ہکہ موسم کی صورتحال دیکھنے کے بعداپنا سفر شروع کریں۔ اور موسم کی صورتحال کے لیے 0997.391343 ہلیپ لائن مانسہرہ ٹریفک پولیس پر رابط کریں۔
واضح رہے کہ بالاکوٹ سے ناران جانے والے راستے پر لینڈ سلائیڈنگ بارشوں کے موسم میں ایک معمول ہے۔
حالیہ جاری بارشوں کے باعث دریائے کنہار میں پانی کی سطح بلند ہے۔ ندی نالوں میں معمول کی طغیانی ہے۔