سیاحوں کے لیے خوشخبری ۔۔بابو سر ٹاپ کا راستہ کھل گیا

۔ایڈونچر پسند سیاحوں کے لیے بڑی خوشخبری یہ ھے کہ جنت نظیر وادی کاغان ناران کی انتہا ھی خوبصورت مقام تک رسائی کے لیے ؛ شاہراہ بابوسرٹاپ ناران کھول دی گئی ھے ۔مانسہرہ کی انتظامیہ نے بابو سر ٹاپ تک راستہ کلئیر ہونے اور سیاحوں کو ٹاپ پر جانے کی اجازت دے دی ھے
انتظامیہ کے مطابق


: شاہراہ بابو سر ناران پر عائد سفری پابندی ہٹا دی گئی ہے اور اب سیاح اس شاہراہ پر سفر کرسکیں گے۔

محکمہ سیاحت کے مطابق بابوسر تا ناران شاہراہ پر عائد سفری پابندی ختم کردی گئی ہے اور اب سیاح اور مقامی افراد صبح 9بجے سے شام 5 بجے تک اس شاہراہ پر سفر کرسکیں گے۔

محکمہ سیاحت نے متنبہ کیا ہے کہ سیاح اور مقامی افراد شاہراہ بابو سر پر محتاط انداز میں سفر کریں۔

خیال رہے کہ ضلعی انتظامیہ دیامر نے برفانی تودے گرنے کے پیش نظر شاہراہ بابو سر پر سفر کرنے پر پانچ روز قبل پابندی عائد کردی تھی۔
۔
۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں