انجمن تاجران کے رہنماؤں کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات ۔
مانسہرہ گزشتہ روز ڈی سی آفس میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر ملک شکیل اعوان و دیگر کابینہ کی ڈی سی مانسہرہ کے ساتھ ایک میٹنگ منقعد ھوئی میٹنگ میں مرکزی چئرمین انجمن تاجران عبدالمالک صراف،صدر کریانہ ایسوسیشن حاجی محمد مشتاق،وائس چئرمین انجمن تاجران ملک صابر اعوان،نائب صدر حاجی محمد وسیم عرف سیمو صدر قضاب ایسوسیشن ہزارہ ڈویژن ،صدر کباب ایسوسیشن محمد ناظم صاحبزادہ فیصل صدر ہوٹل ایسوسیشن قاری زولفقار صدر کرا کری ایسوسیشن و دیگر بھی مرکزی صدرانجمن تاجران ملک شکیل اعوان کے ہمراہ تھےجس میں چھ ماہ قبل مانسہرہ بھر میں انتظامیہ کی جانب سے پلاسٹک شاپنگ بیگ خاتمہ کیلئے جو ڈیڈ لائن دی تھی پورا ھونے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کاروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر انجمن تاجران کے مرکزی صدر ملک شکیل اعوان نے ڈی سی کپٹن(ر) بلال راؤ مانسہرہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کرتے ھوئے تاجربرادری کو شاپنگ بیگ خاتمہ کیلئے موقع فراہم کریں جس پر ڈی سی مانسہرہ بلال راؤ نے مرکزی صدر ملک شکیل اعوان کے مطالبہ پر پلاسٹک شاپنگ بیگ خاتمہ کیلئے تاجر دکانداروں کو مزید مہلت دیتے ہوئے کہا کہ مانسہرہ سے جلد از جلد پلاسٹک شاپنگ بیگ ختم کئے جائیں اس موقع پر ملک شکیل اعوان نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ھوئے مانسہرہ کے تاجر دکانداروں سے بھی پرزور مطالبہ کیاکہ وہ پلاسٹک شاپنگ بیگ خاتمہ کیلئے اپنی طرف پلاسٹک شاپنگ بنگ کے استعمال کو ترک کرتے ھوئے مانسہرہ ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کو یقینی بنائے.