#شنکیاری عارف کشمیری قتل کیس ملزم منیب کو عمر قید اور پانچ لاکھ جرمانے کی سزا
مقتول کے خاندانی ذرائع سے ملنے والی تفصیل کے مطابق
آج ایڈیشنل سیشن جج 6 مانسہرہ کی عدالت سے مجرم منیب سکنہ شنکیاری کو 25 سال (عمر قید) اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی، منیب جو پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کے جنرل سیکرٹری اور سوشل ورکر عارف کشمیری کے دفتر میں ملازم تھا،اس نے 12 نومبر 2020 کو دفتر کے فلیٹ میں لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر عارف کشمیری کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔