ایبٹ آباد…)ہزارہ ڈویژن کے اکلوتے مندر کو تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے کی مداخلت سے سیاسی بھینٹ چڑھا دیا گیا ۔30 سال سے مندر کی دیکھ بھال پوجا پاٹ کرنے واے گھرانے کو بیدخل کرکے غیر مقامی ہندو مذہب کرسیوا سبا کے افراد نے قبضہ جمالیا ہے ،محکمہ اوقاف کے ڈپٹی سیکرٹری شرائن نے 30 سال سے زاہد عرصہ سے خدمت کرنے والے گھرانہ کے لئے رکاوٹ پیدا کررکھی ہے۔ متاثرہ پجاری اپنے خاندان کے ہمراہ انصاف کے لئے پریس کلب پہنچ گیا ۔وزیر اعظم ،چیئرمین محکمہ اوقاف سے فوری انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے ناگ پنچوی پوجا کے میلہ کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔اس حوالہ سے شیو مندر چٹی گٹی گاندھیاں کے پجاری درشن لال نے چیئرمین شیو ٹیمپل سوسائٹی شام لال جنرل سیکرٹری ساجن لال کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ وہ عرصہ تیس سال سے شیو مندر کی دیکھ بھال کر رہے ہیں ۔تیس سال قبل مندر اور اس سے ملحقہ اراضی کو مقامی شخص احمد علی نواز پر محکمہ اوقاف نے فروخت کر دیا تھا ۔جس کے بعد احمد علی نواز نے مندر کی دیکھ بھال کے لئے سپرد کر دیا تھا ۔مذکورہ مندر ہزارہ ڈویژن کا واحد مندر ہے ۔جہاں مذہبی تہوار میں ملک بھر سے یاتری شریک ہوتے ہیں۔پجاری درشن لال کا کہنا تھا تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے روی کمہار نے اپنے حامیوں کو راولپنڈی اور نوشہرہ سے لاکر یہاں مسلط کیا ہے جو گزشتہ تین برس سے قبضہ جمائے بیٹھے ہیں ۔جب کہ ان کا خاندان قیام پاکستان سے پہلے کا یہاں آباد ہے ۔ان کو مذہبی عبادت کے لئے آذادی حاصل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین محکمہ اوقاف متروکہ وقف املاک ،ڈی آئی جی ہزارہ ،کمشنر ہزارہ نے ناگ پنچوی ساون کی پوجا کی اجازت دی ہے،جب کہ ان کے خاندان کو مخالفین نے مندر کی حدود میں داخل ہونے سے منع کیا ہوا ہے ۔ڈپٹی سیکرٹری شرائن محکمہ اوقاف سلیم خان گوندل نے رکاوٹ ڈال رکھی ہے۔دفتر میں بلا کر دھمکیاں دی ہیں۔ ہزارہ میں ایک ہی مندر ہے اس میں پوجا کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔قانون کے مطابق محکمہ اوقاف مداخلت نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن میں دس گھرانے ہیں جو قیام پاکستان سے پہلے سے آباد ہیں۔مخالفوں نے بیدخل کرکے قبضہ جما رکھا ہے جنہوں نے مندر کو کمائی کا ذریعہ بنا رکھا ہے۔جب کہ یہ لوگ راولپنڈی اور نوشہرہ سے تعلق رکھتے ہیں۔پجاری درشن لال کا کہنا تھا 20 اور 21 اگست کو دنیا بھر میں ہندو مذہب کے ناگ پنچوی کی پوجا کرتے ہیں اس میلہ کے انعقاد میں مانسہرہ میں شیوا مندر میں پاکستان بھر سے یاتری شریک ہوتے ہیں۔ان کو مذہبی رسومات کے لئے اجاذت دی جائے ۔انہوں نے وزیر اعظم اور چیئرمین محکمہ اوقاف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June