ہزارہ ریجن :- تاجر برداری ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے،محمد اعجاز خان
تمام اضلاع کی پولیس کو عوام سے روابط بڑھانے کیلئے open door پولیسی کے نفاز پرزور دیا ہے، ڈی آئی جی ہزارہ
عام عوام کو تحفظ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے یہ ہی محکمہ پولیس کا اصل مشن اور کامیابی ہے، ڈی آئی جی ہزارہ
قبضہ مافیا، منشیات فروش اور دیگر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن شروع ہے، ڈی آئی جی ہزارہ
غیر قانونی یا غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانیوالے پولیس ملازمین کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈی آئی جی ہزارہ کی تاجر برادری کے وفد سے بات چیت
ایبٹ آباد()ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد اعجاز خان سے صدر ایوان تجارت تحصیل حویلیاں خورشید اعظم خان کی سربراہی میں تحصیل حویلیاں، ہریپور، بالاکوٹ اور بٹگرام کے تاجر برداری کے وفدنے ڈی آئی جی ہزارہ سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد نے ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان کو ہزارہ تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور تاجر برداری کو درپیش مسائل، تجاویز اور دیگر امور کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برداری ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے تاجر برداری کو ہزارہ پولیس کی جانب سے مکمل جانی و مالی تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ہمارے ملک کو سیکیورٹی، معاشی و معاشرتی چیلجز کا سامنا ہے جسکا ہم سب نے مل کر مقابلہ کرنا ہے۔ ملک دشمن عناسر مختلف ہتھکنڈوں کے زریعے ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں پولیس کیساتھ عوام کو بھی ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہونا ضروری ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام کیا جاسکے۔مختلف مکاتب فکر، مذاہب اور مسالک کو ملکی سلامتی کی خاطر اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ فرقہ واریت پر مبنی اشتعال انگیز مواد کی تشہیر سے گریز کیا جائے۔تاجر برداری اور صحافی برداری کو چائیے کہ ملک میں مذہب اور مسالک کے نام پر انتشار پھیلانے والوں کا ساتھ ہرگز نہ دیں اور ایسے لوگوں کی اطلاع پولیس کو بروقت فراہم کریں۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے تمام اضلاع کی پولیس کو عوام سے روابط بڑھانے کیلئے open door پولیسی کے نفاز پرزور دیا۔ پولیس کے پاس آنے والے سائلین کی داد رسی کی جائے اورعام عوام کو تحفظ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے یہ ہی محکمہ پولیس کا اصل مشن اور کامیابی ہے۔ قبضہ مافیا، منشیات فروش اور دیگر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن شروع ہے ایسے لوگوں کیساتھ مزید سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائے گی تاجر برداری اور صحافی برداری بھی ایسے لوگوں کی نشاندہی کریں تاکہ ہم انکو قانون کے مطابق سزا دلوا سکیں۔ محکمہ پولیس میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے یا کسی بھی غیر قانونی یا غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانیوالے پولیس ملازمین کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔