خیبرپختونخواہ کے صوبائی محتسب اعلی سید جمال الدین شاہ نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد، سوات اور ڈی آئی خان میں صوبائی محتسب کے ضلعی دفاتر کے قیام سے اہل علاقہ کو انصاف کی فوری فراہمی اور مشکلات کے ازالہ میں آسانی پیدا ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ اضلاع کے مضافاتی علاقوں کے رہائشیوں کواپنے مسائل کے حل کے لیےدوردراز علاقوںسے صوبائی محتسب کے دفتر جانا پڑتا تھا جوحقیقتاَ ایک تھکا دینے والے عمل تھا۔ریجنل دفاتر کے قیام کے بعد مالاکنڈ، اپر دیر، لوئر دیر ،چترال ، شانگلہ،بونیر، کوہاٹ، بنوں، کرک، لکی مروت،ٹانک،جنوبی و شمالی وزیرستان، کوہستان، بٹگرام،تورغر اور گرد ونواح کے مکین اب سہولت کے ساتھ سوات، ڈی آئی خان اور ایبٹ آباد کے ضلعی دفاتر سے رجوع کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ریجنل دفاتر کے افسران فرض شناس اور باصلاحیت ہیں ۔ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔ان دفاتر کے قیام سے اب تک کے قلیل عرصے میں سینکڑوں سرکاری ملازمین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی درخواستوں کی پیشہ وارانہ چھان بین کے بعد درخواست گزاروں کو فوری انصاف کا فراہم کیا جانا متعلقہ عملے کے ذمہ دارانہ کردار کا عکاس ہے۔
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June