بٹگرام: ضلع بٹگرام میں نو تعینات انسپکٹرز کو ڈی ایس پیز کے بیجز لگائے گئے۔
ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان نے ایس پی انویسٹیگیشن بٹگرام سعید اختر کے ہمراہ ضلع بٹگرام میں نو تعینات انسپکٹرز کو ڈی ایس پی رینک کے بیجز لگائے۔
ڈی پی او صاحبہ بٹگرام نے تینوں ڈی ایس پیز کو ترقی پانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ترقی پانے کے بعد آپ کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترقی پانے والے افسران احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرینگے اور محکمہ کیلئے نیک نامی کا باعث بنیں گے۔