الیکشن کمیشن اف پاکستان نے بلدیاتی نمائندوں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیا۔
شیڈول کے مطابق 17 جولائی سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ شروع ہو گا اور پولنگ 27 اگست 2023 کو ہو گی۔
ضلع بٹگرام میں جنرل کونسلر کی نشست کے لئے ویلج کونسل بانیاں
نوجوان کی نشست کے لیے ویلج کونسل چھپر گرام ، ملکال گلی، بانیاں،کوزہ بانڈہ
کسان کی نشست پر ویلج کونسل تمائ میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔
تحصیل حویلیاں میں منصف خان کی خالی ہونے والی نشست پر الیکشن ہوں گے
اس کے علاوہ مارچ 2022 میں ہونے والے انتخابات میں اقلیت کی 88 اور خواتین کی 32 خالی رہ جانے جانے والی نشستوں پر بھی انتخابات ہوں گے۔