تھانہ شنکیاری (-) سکول کی بچیوں کو راستے میں تنگ کرنے ، آوازیں کسنے اور چھیڑچھاڑ کرنے کی شکایت پر جبوڑی کے رہائشی ابوھریرہ نامی شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم کے خلاف لڑکیوں کو تنگ کرنے کی متعدد شکایات موصول ہوئ جبکہ مختلف سکولوں کی جانب سے بھی شکایات درج کروائ گئ تھی۔