ہنگو تھانہ دوابہ پولیس نے علاقہ طورہ وڑی علاقہ مینزاکی پہاڑ کےمقام پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ لگاتے ہوئے سی ٹی ڈی کو انتہائی مطلوب 4 اہم دہشتگردوں کو گرفتار کر کے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔ جو کہ ہنگو میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ دوابہ مجاہد حسین نے بتایا کہ ڈی پی او ہنگو آصف بہادر کی خصوصی انفارمیشن پر انہوں نے ڈی ایس پی ٹل مظہر جہان کی قیادت میں بھاری نفری کے ہمراہ طورہ وڑی کے مقام پر دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ لگاکر 4 اہم دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا جن میں کمانڈر سید زمان سمیت افضل، عزیز اور زبیر شامل ہیں جوکہ سی ٹی ڈی کوہاٹ پولیس کو انتہائی مطلوب تھے۔ گرفتار دہشتگردوں سے ہیوی مشین گن، آر پی جی سیون گولے تخریب کاری کیلئے استعمال ہونے والی ائی ڈی سمیت3 کلاشنکوف 4 دستی بم اور افغانی موبائل سمز4موبائل فونز اورمختلف قسم کے کارتوس برامد کر لیے ہیں۔ایس ایچ او کےمطابق گرفتاردہشت گرد ہنگو میں تخریب کاری کیلئے منصوبہ بنا رہے تھےتاہم ڈی پی او ہنگو کی بہترین اوربروقت اطلاع پردوابہ پولیس نے ان دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔گرفتار دہشتگرد افغانستان کے موبائل سم استعمال کرکے شہریوں سے بھتہ وصول کرتے تھے۔
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June