پاکستان کی مسلح افواج، پولیس اور سول سوسائٹی کے شہداء سے اظہار یکجہتی اور انکی قربانیوں کے اعتراف کے حوالے سے مورخہ 25-05-2023 کو صبح 10:00 بجے ضلع تورغرمیں تقریباً 500 افراد پر مشتمل ایک ریلی نکالی گئی۔
مذکورہ ریلی/واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر تورغر نے کی۔ تقریب میں ضلعی انتظامیہ تورغر کے افسران اور اہلکاران، لائن ڈپارٹمنٹ تورغر کے افسران و اہلکاران، علاقائی مشران/ سیاسی شخصیات، تحصیل چیئرمین جدباء، سکولوں کے طلباء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔
ریلی ضلعی سیکرٹریٹ جدباءسے شروع ہو کر سول کالونی کے داخلی دروازے پر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی کا خالصتاً مقصد مسلح افواج/پولیس اور سول سوسائٹی کے شہداء سے یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرنا تھا جنہوں نے پاکستان کی سلامتی، سالمیت اور فخر کے لیے بے لوث اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
ریلی میں افواج پاکستان، پولیس اور سول سوسائیٹی کے شہداء کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ ریلی کا اختتام ملک خداد پاکستان کی سر بلندی کے لئے اور شہداء پاکستان کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیہ کلمات سے کیا گیا۔