مانسہرہ بد نام زمانہ ڈکیت \کارلفٹر بلال کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج مانسہرہ نے متاثرہ خاتوں مسماة تبسم بی بی کی جسٹس آف پیس کی 22Aکی درخواست پر پولیس تھانہ سٹی مانسہرہ کو مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کردیا ۔ متاثرہ خاتون ممتاز قانون دان ذولفقار علی خان ایڈووکیٹ ھائی کورٹ کی توسط سے درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا کہ ملزم بلال چار پانچ نامعلوم افراد کے ساتھ چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ھوۓ اس کے گھر کے اندر داخل ھوا اور حملہ کیا۔ شورشرابہ پر اہل محلہ جمع ہوگۓ۔جھنوں نے خلاصی کروائی اور محلہ سے بھگا دیا۔ ملزم نے تھانہ سٹی میں متاثرہ خاتون خانہ اسکے خاوند اور جییٹھ کے خلاف خود ساختہ زخمی ھونے کی بابت رپورٹ درج کردی جبکہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر کوئی کاروائی نہیں کی جس پرمتاثرہ خاتو ن نے عدالت سے رجوع کیا ۔متاثرہ خاتون کے وکیل ذولفقار علی خان نےدلائل دیتے ھوۓکہا صورت حال یہ ہکہ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے۔ ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ھمراہ میرے گھر میں زبردستی داخل ھوۓ ہیں۔ ملزم کے خلاف کار لفٹنگ ،چوری ڈکیتی کے درجنوں مقدمات زیر سماعت ہیں اس واردات کے بعدملزم نے تھانہ خاکی کی حدود میں ڈکیتی کی واردات بھی کی ہے۔ وکیل سائلہ نے چوری ڈکیتی کے متعدد ریکارڈ عدالت میں پیش کیے۔ عدالت نے دلائل کی روشنی میں پولیس تھانہ سٹی کو فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کردیا۔
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June