پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر علی امین گنڈاپور کا وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے نام خط
پشاور : پی ٹی آئی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا نگران وزیراعلٰی محمد اعظم خان سے فوری ملاقات کے لئے خط
پشاور : پاکستان تحریک انصاف صوبے کی تاریخ میں واحد سیاسی جماعت ہے جنہوں نے مسلسل دو دفعہ انتخابات میں کامیابی سمیٹی : خط کا متن
پشاور : 1951 کے متنازعہ انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی پارٹی ہے جس نے صوبے میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائی : خط کا متن
پشاور : آُپ 18 جنوری 2023 سے نگران وزیراعلٰی کا منصب سنبھالے ہوئے ہیں : خط کا متن
پشاور : آئین پاکستان کے آرٹیکل 224(2) کے مطابق آُپ کا کام 90 روز کے اندر اندر شفاف اور آزادانہ اتنخابات کروانے ہیں : خط کا متن
پشاور : جبکہ191 دن گُزرنے کے باوجود انتخابات کی تاریخ نہیں دی گئی : خط کا متن
پشاور : کیا یہ آئین پاکستان کی سنگین خلاف ورزی نہیں ؟: خط کا متن
پشاور : آئین پاکستان میں حکومت وہی گردانی جاتی ہے جسے عوام نے مُنتخب کیا ہو : خط کا متن
پشاور : اس دوران انتخابات تو نہ ہوئے لیکن پاکستان تحریک انصاف کو نیست و نابود کرنے کی کوشش کی گئی : خط کا متن
پشاور : آُپ ذہن نشین کرلیں کہ آپ اپوزیشن اور پاکستان تحریک انصاف کی حمایت سے وزیراعلٰی کی کُرسی پر براجمان ہیں : خط کا متن
پشاور : چئیرمین پاکستان تحریک انصاف نے آپ کا تجویز کرتے وقت ایک لمحہ تک ضائع نہ کیا کیونکہ آپ ایک دیانت دار اور مُخلص آدمی سمجھے جاتے تھے: خط کا متن
پشاور : اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر کہیں کہ آپ اخلاقی طور، آئینی طور پر یا پشتون روایات میں پی ٹی آئی کیخلاف سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اس کمپین کی کیا جواز رکھتے ہیں ؟
پشاور : آپ نے 28 وزرا پر مُشتمل کابینہ تشکیل دی جس میں دو تین کے علاوہ دیگر تمام پی ڈی ایم میں شامل پارٹیوں کے کارندے ہیں جنہیں ہماری حمایت ہی حاصل نہیں : خط کا متن
پشاور : آپ نے گورنر کو الیکشن کی تاریخ نہ دیکر الیکشن سبوتاژ کرنے اور پورے صوبے کو مغوی بنانے کا موقع دیا : خط کا متن
پشاور : صوبے کے وہ تمام معاملات جو آپ نے چلانے تھے، جمیعت علما اسلام کا سرکرم رُکن گورنر غلام علی چلا رہا ہے : خط کا متن
پشاور : آپ نے انٹی کرپشن ایسٹبلشمنٹ کو سیاسی بدنیتی پر مبنی کیسوں میں ہمارے ایم پی ایز اور ایم این ایز کیخلاف جعلی کیسوں اور آیف آئی آر میں نامزدگی پر لگا دیا : خط کا متن
پشاور: اینٹی کرپشن کا ڈائریکٹر محمد عارف اپنے تجاوز اور قانون سے مکمل انحراف کئے ہوئے ہیں؟ خط کا متن
پشاور: کیا اینٹی کرپشن کا ڈائریکٹر محمد عارف اس سیاسی مہم جوئی کا حصہ ہے؟
پشاور : یہ تو پاکستان تحریک انصاف کو ملیامیٹ کرنے والے کمپین کا باقاعدہ حصہ ہے : خط کا متن
پشاور : آپ عوام کے پیسوں سے پی ڈی ایم حکومت کی سیاسی کمپینز کو سہارا دے رہے ہیں : خط کا متن
پشاور : صوبے کے فنڈ سے 20 ارب روپے کی لاگت سے سسٹا آٹا سکیم کی منظوری دی ہے : خط کا متن
پشاور : اس سکیم کو وزیراعظم نے اپنے مذموم سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا : خط کا متن
پشاور : اس سکیم میں نہ صرف پیسا ضائع ہوا بلکہ قطاروں میں کھڑے پختونخوا کی غیور عوام کو نہ صرف ذلیل کیا گیا بلکہ کئی قیمتیں جانیں بھی ضائع ہوئیں : خط کا متن
پشاور : عدالت کے عمارتوں کو بطور جیل ٹریپ استعال کیا جاتا ہے : خط کا متن
پشاور : جو بھی پی ٹی آئی رہنما انصاف کے حصول کیلئے عدالت پُہنچتا ہے اُسے وہاں سے دھرلیا جاتا ہے : خط کا متن
پشاور : جعلی مُقدموں میں نامزد کیا جاتا ہے، صرف اٰسی حالت میں رہائی پاتا ہے جب وہ پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرے : خط کا متن
۶ : سب سے شرمناک حرکت پولیس کی قیادت میں گھروں پر حملے، روزگاروں کی بندش، خاندان والوں کو ڈرانا دھمکانا اور اہل و عیال کی غیرقانونی اغوائیگی ہے : خط کا متن
پشاور : پختونخوا میں چادر اور چار دیواری کی پائیمالی ہورہی ہے : خط کا متن
پشاور : صرف سابقہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرئینز کیساتھ ہی نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے ہزاروں ورکرز کیساتھ یہ سلوک روا رکھا جارہا ہے : خط کا متن
پشاور : اس کارروائی کی نہ پختون روایات میں اور نہ ہی سیاسی تاریخ میں کوئی مثال ملتی ہے : خط کا متن
پشاور : آپ کی ناک کے نیچے پی ٹی آئی کے سابقہ کارکن پرویز خٹک کی جماعت کی تشکیل کیلئے کیسے قانون کو روندا گیا : خط کا متن
پشاور : پی ٹی آئی کے دو سابق ایم پی ایز کو پے رول پر اُس میٹنگ میں شرکت کیلئے رہا کردیا گیا : خط کا متن
پشاور : اسکے فوری بعد انہیں دوبارہ جیل میں ڈالا گیا جب تک وہ اپنی سیاسی وفاداری بدلنے کا اعلان نہ کریں : خط کا متن
پشاور : ہم سب قانون کو ماننے والے اور اپنے وطن سے پیار کرنے والے محب وطن پاکستانی ہیں : خط کا متن
پشاور : ہم اپنے ملکی اداروں بشمول مُسلح افواج پاکستان، عدلیہ، مُقننہ اور ایگزیکٹیو کی تہہ دل سے قدر کرتے ہیں : خط کا متن
پشاور : یہ ادارے مضبوط ہونگے توہمارا پاکستان خوشحال ہوگا : خط کا متن
پشاور : آپ بطور چیف ایگزیکٹیو، بطور ایک سابق سول سرونٹ، ایک پاکستانی کے طور پر اپنی بے داغ ماضی اور غیرت مند پشتون کی حیثتت سے اس جدوجہد کی توثیق کیجئے : خط کا متن
پشاور : مندرجہ بالا بیان کئے گئے حالات کے تناظر میں ہم ایک آزادانہ اور شفاف الیکشن سے بہت دور ہیں : خط کا متن
پشاور : صوبے کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے نمائندہ کے طور پر ہمارا حق بنتا ہے کہ بطور پختون مشر آپ ہماری شنوائی کرے : خط کا متن
پشاور : تاکہ ہم اپنے تحفظات حقائق اور ثبوت سمیت آپکے سامنے رکھیں : خط کا متن
پشاور : صوبے میں انتخابات کی شفافیت کو خطرہ لاحق ہے : خط کا متن
پشاور : جب سے اپ نے اقتدار سنبھالا ہے پی ٹی آئی کے خلاف کی جانیوالی مذموم کمپین پر آپ نے چُپ سادھ لی ہے : خط کا متن
پشاور : بڑی عزت کیساتھ، یاد رکھیں ایسے حالات میں تاریخ کبھی خاموش نہیں رہتااور نہ ہی فراموش کرتی ہے : خط کا متن