عمران خان نے پارٹی چھوڑنے والے ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کر دی

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے پارٹی چھوڑنے والے مرکزی قیادت کے ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔

ذرائع کے مطابق عامر کیانی ، امین اسلم ، شیریں مزاری اور اسد عمر کور کمیٹی واٹس ایپ گروپ سے لیفٹ کر گئے جبکہ فواد چوہدری کو کور کمیٹی گروپ سے ریموو کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی رول آف لسٹ سے بھی کور کمیٹی ارکان کے نام ہٹا دیئے گئے۔

تحریک انصاف کی مرکزی و صوبائی قیادت کو پارٹی چھوڑنے والوں کو گروپس سے ریموو کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ بنی گالا کی سوشل میڈیا ٹیم کو ٹوئٹر ، انسٹا گرام ، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ گروپ کو دوبارہ اپ ڈیٹ کرنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔
۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں