چیرمین پی ٹی آیی عمران خان کے خلاف کیسز کی اپ ڈیٹس
1 :توشہ خانہ کیس : اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کی کیس منتقلی درخواست خارج کر دی
ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے محفوظ فیصلہ سُنا دیا
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مطابق جج دلاور کے فیسبک اکاونٹ پر پی ٹی آیی کے خلاف پوسٹ ہوتی رہیں جسے جواز بناتے ہوے چیرمین پی ٹی آیی نے ان کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کیا اور کیس منتقلی کی درخواست دائر کی تھی سیشن جج نے ناصرف فیسبک پوسٹ کے الزام کو رد کیا بلکہ کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی استدعا بھی مسترد کر دی
2 :دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے بھی سائفر تحقیقات پر جاری حکم امتناع واپس لے لیا جس کے بعد ایف آئی اے کو عمران خان کے خلاف سائفر تحقیقات کی اجازت مل گئی
3 :سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا بشریٰ بی بی سے دوران عدت نکاح کیس قابل سماعت قرار دے دیا
عدالت نے تفصیلی تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ عدت میں نکاح مبینہ طور پر جرم کا ارتکاب ہے، بطور میاں بیوی ایک ساتھ رہنا مبینہ غیر قانونی نکاح کا نتیجہ ہے۔تفصیلی تحریری فیصلے میں عدالت نے مزید کہا ہے کہ معاملہ عدالتی دائرہ اختیار میں آتا ہے کیونکہ بنی گالہ اسلام آباد کی حدود میں ہے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 20 جولائی کو پیشی کے لیے نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا