پرائس کنٹرول کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کاروائیاں جاری۔
رمضان المبارک کے دوران عوامی شکایات پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-1 علی شیرخان خلیل نے ھمراہ ڈاکٹر سجاد (لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ) تحصیل سینٹری انسپکٹر، انسپکٹر ویٹ اینڈ میئر سرفراز احمد کے ہمراہ مختلف ایریا کا دورہ کیا، پیٹرول پمپس، دودھ، پولٹری، چکن، گوشت، بیکری اور دیگر کئی دکانوں کا معائنہ کیا۔
مضر صحت دودھ، ملاوٹ شدہ دودھ، غیر معیاری گوشت کی جانچ،غیر معیاری مٹھائی، گوشت، مرغی کے گوشت کی فروخت کو لیبارٹری چیک کرنے کے بعد موقع پر ضائع کیا، ایک دکاندار پر ایف آئی آر جبکہ متعدد پر بھاری جرمانے اور قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی گئی۔
اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ارشد محمود کی چینی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کالج روڈ منڈیاں پر کاروائی۔
اس موقع پر ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کئے۔