ہری پور :اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل ،موبائل فونز اور رقم چھیننے والا ڈکیت گروہ کے ملزمان گرفتار۔
*قبضہ سے مجموعی طور پر چھینا گیا موٹرسائیکل ،موبائل فون،رقم اور واردات میں استعمال ہونے والے 03 موٹرسائیکل اور 02 پستول بھی برآمد ۔*
تھانہ غازی کی حدود سریکوٹ روڈ نزد سیرائی گاوں کے رہائشیوں سے اسلحہ کی نوک پر شہری سے موٹرسائیکل ،موبائل فونز او رقم چھیننے کا واقع رونما ہوا۔مدعی شاہ زیب کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 395 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل غازی محمد طاہر قریشی اور ایس ایچ او تھانہ غازی انسپکٹر مہتاب خان کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے اور مسروقہ موٹرسائیکل رقم اور موبائل فونز کی برآمدگی سے متعلق احکامات جاری کیے۔
ایس ایچ او تھانہ غازی نے ہمراہ نفری پولیس و تفتیشی سٹاف کے ڈی ایس پی سرکل غازی کی زیر نگرانی مقدمہ میں جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کاآغاز کرتے ہوئے متعدد مشتبہ گان کو تھانہ میں لاکر انٹاروگیٹ کیا دوران انٹاروگیشن زیبع اللہ ولد عبداللہ سکنہ نزد سبزی منڈی ہری پور نے اپنے دیگر ساتھیوں شمال ولد مشال،عزت اللہ ولد عبدالکریم ،احسان عرف دلاور ولد حبیب الرحمن ساکنان فوجی کالونی روالپنڈی اور دوست محمد ولد انور خان سکنہ گنج پشاور کے ساتھ مل کر واردات کا انکشاف کیا ۔ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے چھینا گیا موٹرسائیکل موبائل فون اور رقم سمیت واردات میں استعمال ہونے والے موٹرسائیکل اور 02 پستول بھی برآمد کرلیے ۔گرفتار ملزمان نے ہری پور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی چوری و ڈکیتی کا انکشاف کیا۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔