مانسہرہ پہلا ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ مانسہرہ رمضان المبارک فلڈ لائٹس بیڈمنٹن چیمپئن شپ ٹورنامنٹ 2023 کے سنسنی خیز اور دلچسب مقابلوں کے بعد آخری مقابلہ اور تگڑا فائنل وسیم اعوان ۔دانش عرف دانی اور ثاقب نسیم ۔ محمدامجد عرف بابا کے درمیان کل 13 اپریل 2023 بروز جمعرات منعقد کیا جا رہا ہے۔
بیسٹ آف 3 پر مشتمل فائنل کو ایک سیشنز میں كهيلا جاۓ گا۔
دونوں ٹیموں کا جیت کا جذبہ لے کر بیڈمنٹن کورٹ میں آیئں گی اور جیت اسی کی ہو گی جس کی گیم کے ساتھ ساتھ لک بھی ساتھ دے گی۔دونوں ٹیموں سے ایک بہت شاندار مقابلہ کی توقع کی جا رہی ہے۔
امجد بابا اور ثاقب نسیم نپی تلی اور سٹائلش گیم کھیلنے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ امجد بابا سابق کے پی کے یونیورسٹی فاتح اور دفاعی چیمپئن بھی تھے وہ 15 سال بعد کسی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ ھیں اب وہ کیا کارکردگی دیکھا سکیں گے یہ سب فائنل والے دن پہ ہونے والی گیم پر منحصر ہے۔
دانش اور وسیم جو اپنی شاندار اور دلیرانہ گیم کی وجہ سے کی وجہ سے مشہور ہیں اور ضلعی سطح کے کئی مقابلے جیت چکے ہیں بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں ہونے والے کسی بھی ٹورنامنٹ میں پہلی دفعہ فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوۓ ہیں دیکھنا یہ ہے کہ وہ کیسے یہ اعزاز اپنے نام کرتے ہیں۔ اور فائنل گیم کو لے کر جیت کا کیا پلان کرتے ہیں؟ یہ تو وقت بتاۓ گا۔
13 اپریل بروز جمعرات بعد از نماز عشاء دونوں ٹیموں کا ایک فوٹو سیشن مہمان خصوصی اور اس کامیاب ٹورنامنٹ کے روح رواں ڈی ایس او فیصل جاوید خان ھو گا ان ھی کی شب روز محنت کی وجہ سے شاندار ٹورنامنٹ ضلع مانسہرہ کی تاریخ میں پہلی بار دیکھنے کو ملا ۔
فائنل میں کوئی ایک ٹیم ہی جیتے گی لیکن اس ٹورنامنٹ کے دوران ہوۓ مقابلے اور گہما گہمی کی وجہ سے بلا شبہ ضلع مانسہرہ میں بیڈمنٹن گیم کی پاپولیریٹی کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔