پشتہ خرہ میں تاجر کو فیس بک پر لڑکی سے دوستی مہنگی پڑ گئی ٗلڑکی نے تاجر کو اغواء کرکے 30لاکھ روپے وصول کر لئے اور تاجر کی قابل اعتراض ویڈیو بنا کر غائب ہو گئی ۔پلائی شیٹ کے تاجر معظم فواد ولد اورنگزیب سکنہ ورسک روڈ نے تھانہ پشتہ خرہ پولیس کو بتایا کہ ایک ماہ قبل فیس بک کے ذریعے اس کی ثناء نامی لڑکی سے دوستی قائم ہو گئی تھی جو گزشتہ دنوں ورسک رورڈ پرو اقع اس کے شوروم ملنے بھی آئی تھی ثناء نے اسے بتایاکہ وہ باڑہ گیٹ میں رہائش پذیر ہے اور جسکے ساتھ وہ رہائش پذیر ہے وہ لوگ اس سے جسم فروشی کا کام کرواتے ہیں تم مجھے ان سے رہا کرانے میں مدد کرو اس کے بعد وہ چلی گئی اور اگلے روز اسے وٹس ایپ کے ذریعے کال کرکے بتایا کہ میری مد د کے لئے باڑہ گیٹ پہنچو اس کے بعد وہ موٹرسائیکل پر باڑہ گیٹ میں ثناء کے گھر گیا تو وہاں تو آدمی بھی موجود تھے ثناء نے ان دونوں کی مدد سے اسے پکڑ کر باندھ دیا اور اسے تشدد کانشانہ بناتے ہوئے اس کی قابل اعتراض ویڈیو بنائی وہاں موجود افراد نے اس سے رہائی کے بدلے میں تیس لاکھ روپے کا مطالبہ کیا اس نے اپنے دوست طیب کی مدد سے انہیں تیس لاکھ روپے ادا کئے جسکے بعد ملزمان نے اس سے موٹرسائیکل ٗآئی فون اوردوسری اشیاء چھین لی اور زخمی حالت میں چھوڑ دیا پولیس نے واقعہ کی انکوائری کی تو معلوم ہوا کہ وقوعہ ہو چکاہے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے اورانکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردئیے پولیس کہناہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June